ٹوٹل چیلنج - پاکستان

ہمارے پاس ہمارے فاتح ہیں فاتحین کو مبارکباد علاقائی فاتحین کو مبارک باد اور اس چیلنج میں حصہ لینے والے سبھی لوگوں کا شکریہ اس کو کامیاب بنانے کے لئے اگلے چیلنج کے متعلق مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ کو باقاعدہ ملاحظہ کرتے رہیں۔

Przetłumacz tę stronę

اکثر پوچھے گئے سوالات (ایف اے کیو)


 

ٹوٹل کے سٹارٹ اپر آف دی ائیر چیلنج میں شامل ہونے کے لئے آپ کو سب سے پہلے آپ کے ملک کے چیلنج کی ویب سائٹ پر خود کورجسٹر کروانا ضروری ہے۔

رجسٹر' بٹن پر کلک کریں یہ بٹن آپ کے ملک کے چیلنج کی ویب سائٹ پر اوپر دائیں طرف ملے گا۔

فرسٹ نیم/ فیملی نیم/ ای میل ایڈریس /پاس ورڈ سیٹ کر کے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ سائٹ کے استعمال کی شرائط کو منظور کرنا نہ بھولیں ۔ رجسٹر ہو جانے کے بعد آپ کو آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کے لئے ایک تصدیقی ای میل موصول ہو گی۔

'رجسٹر' بٹن پر کلک کریں یہ بٹن آپ کے ملک کے چیلنج کی ویب سائٹ پر اوپر دائیں طرف ہے۔

'سیٹنگز' میں جا کر 'میرا پروفائل ڈیلیٹ کریں' منتخب کریں۔ ایک انتباہی پیغام میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آیا آپ واقعی جاری رکھنا چاہتے/چاہتی ہیں، آپ ' ڈیلیٹ کر دیں' پر کلک کریں۔

اپنے ملک کے چیلنج کی ویب سائٹ پر اوپر دائیں طرف "لاگ اِن" پر کلک کریں پھر "پاس ورڈ بھول گئے" پر کلک کریں۔ اکاؤنٹ بناتے وقت جو ای میل ایڈر یس استعمال کیا تھا وہ ٹائپ کریں۔ آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں اپنا پاس ورڈ پھر سیٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہوں گی۔

ٹوٹل کے سٹارٹ اپر آف دی ائیر چیلنج میں شامل ہونے کے لئے آپ کو سب سے پہلے آپ کے ملک کے چیلنج کی ویب سائٹ پر خود رجسٹر کروانا ضروری ہے (یہ مرحلہ آپ کو « مجھے خود کو کس طرح رجسٹر کروانا ہے؟» میں نظر آئے گا)

لاگ اِن ہونے کے بعد "شرکت" پر کلک کریں ۔ آپ اپنی شمولیت کے لئے نام درج کریں (یعنی آپ کے پروجیکٹ کا نام) اور اپنی شرکت کی توثیق کی خاطر چیلنج کی شرائط و ضوابط کو منظور کریں۔

پروفائل یا شرکت کا ڈیلیٹ ہو جانا حتمی ہے ۔ کوائف بحال نہیں ہو سکتے۔ تاہم اگر آپ چاہیں تو آپ اپنا پروفائل اسی ای میل ایڈریس کے ساتھ دوبارہ تخلیق کر سکتے/سکتی ہیں۔

یقینی بنائیں کہ آپ نے "سبمِٹ" کے بٹن پر کلک کرنے سے قبل شرکت کے فارم کے تمام مطلوبہ خانے پُر کر دیئے ہیں۔

جی ہاں، تمام ضروری خانے پُر کرنا ہوں گے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ تمام آپشنل خانے بھی پُر کریں تاکہ آپ کے جیتنے کے امکانات میں اضافہ ہو۔

جی ہاں، آپ اپنی شمولیت میں آخری تاریخ تک ردوبدل کر سکتے/سکتی ہیں۔ اس کے لئے 'شرکت' ٹیب میں اوپر دائیں جانب موجود "ترمیم کریں" بٹن پر کلک کریں۔

ہ عمل 'شرکت' کے ٹیب میں اس وقت کیا جاتا ہے جب آپ اپنی شمولیت کا فارم بھر یا اس میں ترمیم کر رہے/رہی ہوں ۔

فارم پر نیچے موجود سرخ رنگ کے لنک'میری شمولیت ڈیلیٹ کریں' پر کلک کریں: ایک پاپ-اپ ظاہر ہو گا جو آپ سے دریافت کرے گا کہ کیا آپ واقعی اپنی شمولیت ڈیلیٹ کرنا چاہتے/چاہتی ہیں۔ آپ اپنی شمولیت ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق یا آپ کی ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کو منسوخ کرنے کی درخواست کر سکتے/سکتی ہیں۔

شمولیت سپیس میں 'پیش منظر' بٹن پر کلک کریں جو ونڈو میں نیچے دائیں جانب ہے۔

نہیں، جیسا کہ اس چیلنج کے قواعد میں بیان کیا گیا ہے، تمام پروجیکٹ کو چیلنج کی ابتدائی تاریخ اور پروجیکٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ کے درمیان بھجوانا ضروری ہے۔

نہیں، ایک بار ڈیڈ لائن کی تاریخ گزر گئی تو پروجیکٹ میں ردوبدل کرنا ناممکن ہے۔

نہیں، آپ کسی بھی لمحے اپنا پروجیکٹ جمع کروا سکتے/سکتی ہیں۔ آپ کے لئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو

اسے جمع کروائیں۔ آپ پروجیکٹ کو ڈیڈ لائن تک تبدیل اور

اپ ڈیٹ، اگر ایسا کرنا ضروری ہو، کر سکتے/سکتی ہیں۔

ورک سپیس آپ کو فائلز جمع اور ذخیرہ کرنے میں مدد دے گی۔ یہ فائلز صرف آپ دیکھ سکیں گے/گی۔ یہ ورک سپیس آپ کی درخواست تیار کرنے کے لئے مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔

ٓپ کی ورک سپیس میں جمع شدہ دستاویزات تک رسائی صرف آپ ہی کو حاصل ہے۔

اگر آپ چند دستاویزات (بزنس پلان،اپنی ٹیم کے تنظیمی چارٹ ،اپنی کمپنی کے لوگو۔۔۔) کو ظاہر کرنا چاہتے/چاہتی ہیں جیسا کہ سوالنامے میں تجویز کیا گیا ہے تو ضروری ہے کہ آپ انہیں سوالنامے والی جگہ پر جمع کریں جہاں ایسا کرنا تجویز کیا گیا ہے۔

ڈیڈ لائن کو اس چیلنج کے قواعد میں بیان کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کہ آپ اپنا پروجیکٹ پیش کریں آپ کو خود کو سائٹ پر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔

اپنی دستاویز جمع کروانے کے لئے آپ کو 5 ہفتوں کا وقت ملے گا جو اس چیلنج کے آغاز سے شروع ہو جائے گا۔

نہیں،آپ زیادہ سے زیادہ ایک پروجیکٹ جمع کروا سکتے/سکتی ہیں۔

نہیں، ہر پروجیکٹ صرف ایک بار ،ایک شخص یا اس شخص کے نمائندوں کی طرف سے پیش کیا جا سکتا ہے۔

نہیں، صرف ایک شخص ایک ٹیم کے نمائندے کے طور پر اپنی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔

پ کو اس چیلنج کے مراحل کے متعلق ای میل کے ذریعے باخبر رکھا جائے گا ۔ آپ کی شمولیت سپیس میں بھی آپ کو ایک پیغام نظر آئے گا۔

اگر آپ اپنے ملک کے ٹاپ 100 امیدواروں میں سے ایک ہیں تو آپ کو ایک ای میل بھیجی جائے گی اور آپ کو آپ کا نام ٹاپ 100 والے ٹیب میں ملے گا جسے چیلنج کی پیش رفت کے دوران شائع کیا جائے گا۔

اگر آپ ٹاپ 15 یعنی فائنلسٹس میں سے ایک ہیں تو آپ اپنے نام کو ٹاپ 15 ٹیب میں پائیں گے/گی اور آپ کے ملک کا چیلنج منیجر آپ سے رابطہ کرے گا جو آپ کو اگلے مرحلے یعنی جیوری کے سامنے پِچ (پیش کرنے) کے متعلق تمام معلومات دے گا۔

نہيں ،اگر آپ نے کبھی کسی کاروبار کے بارے میں سوچا ہے لیکن یہ کمپنی ابھی تک موجود نہیں، آپ تب بھی شرکت کرسکتے/سکتی ہیں ۔ چیلنج کے دروازے ان تمام افراد کے لئے کھلے ہیں جنہوں نے ایک کاروبار کھولنے کی منصوبہ بندی کی ہے یا وہ جو درخواستیں جمع کروانے کے آغاز والے د ن سے گز شتہ دو سال سے کم عرصہ سے ایک کاروبار چلا رہے ہیں۔

چیلنج کے دروازے بزنس لائن کی کسی حد سے مبرا ہر ا س سٹارٹ اپ اور آئیڈیا کے لئے کھلے ہیں جو چیلنج والے ملک کے اندر ایک مثبت اثر کا حامل ہے۔

ہر درخواست کو ان تین کلیدی کسوٹیوں پر پرکھا جاتا ہے:
1. سماجی / معاشرتی اثر: پائیدار اقدار کی تخلیق اور مقامی کمیونٹی کی تعمیر و ترقی (نئی ملازمتیں، درآمدات کا متبادل، تعلیم و تربیت کے شعبے کی ترقی میں حصہ لینا، مقامی آبادیوں کے حالات زندگی کی بہتری میں پیش رفت) میں اپنا کردار ادا کرنا۔
2. جدید طرز: ملک کے مسائل سے نمٹنے کے لئے آپ کس نوعیت کے نئے حل(ٹیکنالوجی یا اس کے علاوہ کچھ اور) لائے۔جدت ضروری نہیں کہ انقلاب ہی ہو:یہ اضافہ ہوسکتاہے مثلاً رائج یا اساس کو بہتر بنانا یا مکمل تبدیلی لانا۔
3. عمل پذیری اور ممکنہ صلاحیت:چیلنج ہر قسم کے اداروں کو سپورٹ فراہم کرتاہے۔ایسے پروجیکٹس سے لے کر جو ابھی تک مکمل شروع نہیں ہوئے یا انہوں نے ابھی تک دوسرا سال مکمل نہیں کیا ،تاہم آرگنائزرز کےلئے یہ اہم ہے کہ آئیڈیا یا اسٹارٹ اپ،میں بہتری کی صلاحیت موجود ہو اور عوام کی بڑی تعداد تک پہنچے۔

ہماری نظر میں سوشل اینٹر پر ینیئور کے لئے ضروری ہے کہ اس کے ہاں پائیدار اقدار کی تخلیق اور مقامی کمیونٹی کی تعمیر و ترقی (نئی ملازمتیں، درآمدات کا متبادل، تعلیم و تربیت کے شعبے کی ترقی میں حصہ لینا، مقامی آبادیوں کے حالات زندگی کی بہتری میں پیش رفت) میں اپنا کردار ادا کرنے جیسی صلاحیتیں موجود ہوں۔ وہ اس قابل ہو کہ ضروریات کا اندازہ لگائے جو پوری نہیں ہوئیں یا خراب انداز میں پوری ہوئیں اور روک تھام، تلافی، یا معاوضہ دینے جیسےعزائم کے ذریعے ان ضروریات کو پورا کرے۔ کمپنی کا سماجی عزم افراد پر مشتمل متعین کردہ آبادی یا ملک کی سوسائٹی کے لئے ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل اینٹر پر ینیئور کے لئے ضروری ہے کہ اسے اپنے پروجیکٹ کی حقیقی افادیت کی پیمائش کرنا آتی ہواور ماحول اور/یا معاشرے پر اس کے اثرات اور/یا نتائج کی وضاحت کرتا ہو۔

ماڈریشن کے مرحلہ سے قبل آپ کی درخواست کو سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں ہم یہ چیک کریں گے کہ تمام درخواستیں ٹوٹل کے قواعد اور اقدار کے مطابق ہیں۔ درست قرار دئیے جانے کے بعد آپ کی فائل کو سائٹ پر ایک مختصر خلاصہ جو آپ نے سوالنامہ(سوال B7) میں پُر کیا ، کے ہمراہ ظاہر کر دیا جائے گا۔

 

انتخاب کے پہلے مرحلے میں ہر فائل کو مجموعی سکور ملے گا جس میں سوالنامے (کا90 فیصد) بطور خودکار سکور اور عوامی ووٹ (مرحلہ «شئیر فار لائکس» 10 فیصد کے مساوی) شامل ہیں۔ پس ہر ملک میں 100 بہترین فائلیں ایک خود کار نظام کے ذریعے منتخب ہو جائیں گی ۔

فائلوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ سماجی ،تجارتی مہم جوئی کے پروفیشنلز سر انجام دیں گے۔ انتخاب کے معیار وہی رہیں گے۔ پھر، 15 فائنلسٹ چنے جائیں گے اور وہ جیوری کے سامنے اپنا پروجیکٹ پیش کریں گے۔ یہ جیوری 3 حتمی فاتحین کا انتخاب کرے گی۔

آپ کے پروجیکٹ کو شئیر کرنے کی غرض سے آپ کو آر گنائزنگ ٹیم کی جانب سے ایک ای میل موصول ہو گی اس ای میل میں ایک لنک ہو گا یہ لنک چیلنج کی سائٹ کے

آپ کے پروجیکٹ کو شئیر کرنے کی غرض سے آپ کو آر گنائزنگ ٹیم کی جانب سے ایک ای میل موصول ہو گی اس ای میل میں ایک لنک ہو گا یہ لنک چیلنج کی سائٹ کے

« شئیر فار لائکس» ماڈیول کے اندر آپ کے پروجیکٹ کی ڈسکرپشن شیٹ کی جانب لے جائے گا۔ ایک فالوور یا وزیٹر آپ کے پرو جیکٹ کو لائک کر سکے گا پھر مقامی ویب سائٹ پر ڈسکرپشن شیٹ کے مابین دو دیگر پروجیکٹس کو بھی۔

مقامی سائٹ کے « شئیر فار لائکس » ماڈیول پر ڈالے گئے ووٹ ہی گنتی میں شمار ہوں گے۔

«  شئیر فار لائکس » مرحلہ کے دوران اپنے نیٹ ورک کے ساتھ اپنا پروجیکٹ شئیر کرنے کے لئے آپ کو دو ہفتے ملیں گے۔

 

صرف آپ کا نام، پروجیکٹ کا نام اور اس کے ساتھ سوالنامے کی مد میں پُر کیا گیا مختصر تعارف، یہ وہ معلومات ہیں جو ظاہر کی جائیں گی۔ ہماری گزارش ہے کہ سوال B7 میں ذاتی نوعیت کی رازداری والی معلومات شامل نہ کریں کیونکہ اسے چیلنج کی غرض سے عام کیا جائے گا۔

آپ ٹاپ 15 میں ہیں۔ بہت خوب! آپ نے 10 منٹ کے اندر اپنا پروجیکٹ پِچ کرنا ہے جس کے بعد مزید 10 منٹ جیوری سے سوال/جواب کے لئے ہوں گے۔ پچ کے ایام کی لاجسٹک انفارمیشن کی غرض سے کنٹری منیجر ز فائنلسٹس سے براہِ راست رابطہ کریں گے۔

ٓپ کو پروجیکٹ آپ کے ملک کی چیلنج سائٹ پر مجوزہ زبان (زبانوں) میں سے کسی ایک زبان میں جمع کروانا چاہیئے۔

چیلنج کے دروازے ان تمام افراد کے لئے کھلے ہیں کہ جن کی عمریں درخواستوں کی وصولی کے آغاز پر پینتیس سال یا اس سے کم ہوں ۔

چیلنج کے دروازے ان تمام افراد کے لئے کھلے ہیں جنہوں نے ایک کاروبار کھولنے کی منصوبہ بندی کی ہے یا وہ جو درخواستوں کی وصولی کے آغاز سے گز شتہ دو سال سے کم عرصہ سے ایک کاروبار چلا رہے ہیں۔

درخواست جمع کرواتے وقت کوئی انتظامی دستاویز درکار نہیں ہے۔

اگر آپ فائنلسٹس میں آ گئے/ گئی ہیں تو پچ مرحلے پر اپنا شناختی کارڈ اور اپنی کمپنی کی رجسٹریشن کی دستاویز ساتھ لانا ضروری ہے۔ اگر آپ اس سٹیج پر ہیں اورآپ کے ملک کو یہ دستاویز درکار ہوتی ہے۔

نہيں، چیلنج کو ٹوٹل نے مقامی منصوبوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار کیا ہے۔ لہٰذا، آپ جس ملک میں اپنی درخواست جمع کروا رہے/رہی ہیں آپ کے پاس وہاں کی شہریت ہونا لازمی ہے۔

جی ہاں ،اگر آپ اپنے آبائی ملک میں نہیں رہ رہے/رہی ہیں تو بھی آپ وہاں سے چیلنج میں شرکت کر سکتے/سکتی ہیں بشرطیکہ آپ کا پروجیکٹ اسی ملک کے لئے مفید ہو۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہمارے چیلنج کے تحت سائٹ پر تمام ممالک کی فہرست ملاحظہ کریں۔

اس معاملے میں آپ پر لازم ہے کہ چیلنج میں شرکت کی غرض سے آپ اپنے والدین یا قانونی سرپرست (سرپرستوں) سے اس کی اجازت حاصل کریں۔ قانونی سرپرست (سرپرستوں) نے چیلنج کی مقامی ویب سائٹ پر شائع کردہ قواعد و ضوابط کی تمام دفعات کے احترام کی ضمانت دی ہو ۔

جو امیدوار ٹوٹل کا سٹارٹ اپر آف دی ایئر سال 2016-2015 میں شریک ہوئے تھے وہ دوبارہ بھی حصہ لے سکتے ہیں ماسوائے ہر ایک ملک کے 3 فاتحین کے وہ نئی درخواست جمع
ہیں کروا سکتے ۔

ایسا امیدوار جس کے پاس متعدد ممالک کی شہریت ہو وہ صرف ایک چیلنج میں ہی شریک ہو سکتا/ سکتی ہے اور صرف ایک پروجیکٹ ہی پروپوز کر سکتا/سکتی ہے۔

تین جیتنے والے حاصل کریں گے : ذاتی مدد (کوچنگ) ، تشہیر اور اس کے ساتھ فنڈنگ۔

اس فنڈنگ کو مندرجہ ذیل انداز سے تقسیم کیا جائے گا: کُل رقم کا 50 فیصد پہلی پوزیشن کے لئے، 30 فیصد دوسری پوزیشن اور 20 فیصد تیسری پوزیشن والے کے لئے۔

جی ہاں " فیمیل پِک"ایک مختلف انعام ہے مگر یہ مجموعی ونر کو بھی نوازا جاسکتاہے۔یہ پروجیکٹ3مجموعی ونرز میں سے ہو بھی سکتاہے اور نہیں بھی:حتمی دفاع کے مرحلے پر ججز 15 فائنلسٹس میں ایک ایسے پروجیکٹ کا انتخاب کریں گے کہ جس کے بانیوں میں کم از کم ایک بانی کوئی خاتون ہو اور اسے اس «  فیمیل پِک » کے خطاب سے نوازا جائے گا۔ اس خطاب کے تحت فنڈنگ نہیں ہو گی۔ اس کا مقصد خواتین کو ان کی نیٹ ورک کاری میں مدد اور تشہیر دیتے ہوئے ان کے سٹارٹ اپ کی ترقی میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ٹوٹل اس امکان کو اپنے ہاں محفوظ رکھتا ہے کہ ایک یا زائد پروجیکٹ کی شناخت کرے جو اس کی اپنی سرگرمی سے براہِ راست تعلق رکھتے ہیں۔ منتخب کردہ پروجیکٹس کے حامل

سٹارٹ اپ کو "سٹارٹ اپ فار بیسٹ انرجی" کا خطاب ملے گا اور ممکنہ پارٹنر شپ کی بنیاد رکھنے کی غرض سے ممکن ہے کہ انہیں ٹوٹل کی ٹیموں سے ملایا جائے ۔

یہ آ پشنل خطاب "سٹارٹ اپ فار بیسٹ انرجی" چیلنج کے فاتح ہونے کی حیثیت سے مبرا ہے اگرچہ یہ مجموعے میں شامل ہو گا اور اسے فنڈنگ کرنے سے مشروط نہیں کیا جائے گا ۔

ججز کی تقرری ٹوٹل کی  پالیسی اور اس ضابطہ اخلاق کی تعمیل کے تحت عمل میں لائی جاتی ہے۔

ججز فائنلسٹس کے ساتھ پچ سیشنز اور 3 فاتحین کے حتمی انتخاب کی غرض سے سرگرم ہوں گے یہ سیشنز چیلنج کے قواعد میں طے شدہ توا ریخ پر منعقد ہوں گے۔

امیدواروں کے پروجیکٹ کا ایک مختصر بیان دستیاب ہو گا۔ اسے پروجیکٹ منیجر قلمبند کرے گا/ گی۔ اس کا مقصد یہ ہو گا کہ وہ اپنے پروجیکٹ کا خلاصہ اور پروجیکٹ کی اختراعات کرنے کی صلاحیت کو پیش کرے۔

کیا آپ کو اپنے سوال کا جواب نہیں ملا؟ نیچے دیئے گئے فارم کو بھریں اور ہم جلد از جلد آپ سے رابطہ کریں گے۔