ٹوٹل چیلنج - پاکستان
ہمارے پاس ہمارے فاتح ہیں
فاتحین کو مبارکباد
علاقائی فاتحین کو مبارک باد اور
اس چیلنج میں حصہ لینے والے سبھی لوگوں کا شکریہ اس کو کامیاب بنانے کے لئے
اگلے چیلنج کے متعلق مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ کو باقاعدہ ملاحظہ کرتے رہیں۔
اس صفحہ کا ترجمہ کریں.
چیلنج
ہمارا جذبہ
ہمارا مقصد اچھے خیالات اور پروجیکٹس کی معاونت کرنا ہے جو آپ کے ملک کی کمیونیٹیز کو متاثر کرنے والے کسی بڑے مسئلے کو حل کرنے میں معاون ہوں۔ اس کا تعلق تعلیمی مواقع فراہم کرنے، بچوں کی شرح اموات میں کمی کرنے، پبلک ہیلتھ میں بہتری لانے، دیہاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو فروغ دینے، سڑکوں پر روڈ سیفٹی میں بہتری لانے یا ماحول دوست مٹیریل استعمال کرتے ہوئے مکانات تعمیر کرنے یا کسی بھی ایسی چیز سے ہو سکتا ہے جو آپ کے ملک میں معیار زندگی کو بہتر بنا سکے۔
ہمیں بتائیے کہ آپ کا پرو جیکٹ وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ افراد کی کس طرح مدد کرے گا، چاہے وہ لوگ ملک میں ہوں یا بیرونِ ملک؟ ہمیں بتائیےکہ آپ کا پروجیکٹ لوگوں کو کیسے بااختیار بنائے گا؟ان کے معیارِ زندگی میں کیسے بہتری لائے گا؟ اور مجموعی طور پر معاشی بہبود کے لیےکیسے مددگار ثابت ہوگا؟
بہتری کوئی بھی لا سکتاہےچاہے نوجوان ہو یا گریجویٹ، مرد ہو یا عورت ۔ اگر آپ کو اپنے پرو جیکٹ پر مکمل یقین ہے اور چیزوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو حصہ لینے کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اگلے سٹارٹ اپر آف دی ایئر یا ٹاپ فی میل انٹریپر ینو ر (بہترین خاتون کاروباری شخصیت) آپ بھی ہو سکتے ہیں / سکتی ہیں ۔
2018-2019 میں ہوا تھا۔
پہلے چیلنج کی چونتیس افریقی ممالک میں کامیابی کے بعد اس سال اسے دنیا کے مجموعی طور پر 55 ممالک میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔
ہرملک سے تین فاتحین کو ملے گی مالی معاونت، بے پناہ شہرت اور کوچنگ۔ ہر ملک کے ان تین فاتحین میں سے ہم ریجن کے گرینڈ ونرز کا انتخاب کریں گے جن کو اضافی معاونت کی پیشکش کی جائے گی۔
اس سال ایک ٹاپ فی میل انٹریپر ینو ر ایوارڈ(بہترین خاتون کاروباری شخصیت کا ایوارڈ) متعارف کروایا گیا ہے۔ پہلے چیلنج کے دوران فاتحین کی کل تعداد میں سے 25 فیصد خواتین پر مشتمل تھی اگرچہ وہ درخواست گزاروں کی کل تعداد کا محض 13 فیصد تھیں۔ اس سال اس ایوارڈ کی بدولت ہمیں امید ہے کہ خواتین کاروباری شخصیات کو حصہ لینے پر اضافی حوصلہ افزائی حاصل ہو گی۔ یہ خو اتین کےلیے ٹوٹل کی جانب سے کیے گئے دیگر اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہے۔
چناؤ کے 6 معیار
عمر
پرو جیکٹ یا کاروبار کے مالک کی عمر 35 سال سے زیادہ نہ ہو۔
قومیت
حصہ لینے والے کا اس ملک کا شہری ہونا ضروری ہے جہاں سے وہ حصہ لے رہا ہے / لے رہی ہے
پرو جیکٹ کی عمر
پروجیکٹ ایک آئیڈیا ہوسکتا ہے یا ایک نیا کاروبار جو گزشتہ دو سالوں کے درمیان وجود میں آیا ہو۔
سماج اور کمیونٹی پر اثرات
یہ پرو جیکٹ پبلک ہیلتھ، سیفٹی، تعلیم اور مقامی کمیونٹیز کو متاثر کرنے والے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک عملی راستہ دکھاتا ہو۔
جدت
جدت کا انقلابی نوعیت کا ہونا ضروری نہیں ہے ، بالکل نئی یا مجموعی طور پر تبدیل شدہ کوئی چیز شامل ہو۔ یہ اضافی نوعیت کا بھی ہو سکتا ہے جو موجودہ ٹیکنالوجی ،پرو ڈکٹ ، سروس یا محض ان اطوار کو بہتر بنانا کہ جس انداز سے چیزیں کی جاتی ہیں۔
اہلیت اور قابلیت
وہ پرو جیکٹس جو قابلِ عمل ہوں اور وسیع پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی اہلیت رکھتے ہوں۔